وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورہ


وزیراعظم شہبازشریف شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے یواے ای روانہ 



 اسلام آباد وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورہ پر متحدہ عرب امارات روانہ  ہو 

گئے،وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر سے ان کے بھائی کی وفات پر 

تعزیت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ابوظہبی کے حکمران خاندان کے شیخ سعید بن زید النہیان  58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے،عرب میڈیا کے مطابق شیخ سعید بن زید النہیان کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے، وہ   اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی تھے۔

رپورٹس کے مطابق شیخ سعید کو جون 2010 میں ابوظہبی کے حکمران کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا،ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سابق رکن شیخ سعید میری ٹائم پورٹ اتھارٹی (ابوظہبی) کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز تھے،ان کے انتقال سے پانچ دن پہلے 22 جولائی کو صدارتی عدالت نے اعلان کیا تھا کہ شیخ سعید کافی بیمار ہیں۔

Comments

Popular Posts